کل ہونے والے  مجوزہ عوامی کرفیو کے موقع پر غیر ضروری چہل پہل سے احتراز کرنے بھٹکل تنظیم کی اپیل

02:02PM Sat 21 Mar, 2020

بھٹکل: 21 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی جانب سے جاری   اتوار کو مجوزہ ’جنتا کرفیو‘ کے موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے عوام کو غیر ضروری چہل پہل سے احتراز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے جاری سرکیولر میں عوامی مفاد کے تحت وزیر اعظم کے اس مشورے پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز من کی بات میں کورونا وائرس سے عوام کو روکنے کے لیے 22/مارچ،2020 کو جنتا کرفیو   لاگو کرنے کی بات کہی تھی جبکہ شام 05:00 بجے تمام ڈاکٹروں کی کوششوں کو سراہنے کے لیے اپنے گھر کے دروازوں پر کھڑے ہوکر تالیاں یا تھالیاں بجانے  کی بھی اپیل کی تھی۔