شام میں داعش کی شکست میں کُردوں کا مرکزی کردار رہا ہے: امارات
01:36PM Tue 15 Jan, 2019
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ شام میں داعش تنظیم کو ہزیمت سے دوچار کرنے میں کُردوں نے محوری کردار ادا کیا۔
پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں قرقاش کا کہنا تھا کہ "دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست میں کردوں کے محوری کردار کی روشنی میں دیکھا جائے تو ان کے انجام کار کے حوالے سے علاقائی اور بین الاقوامی تشویش جائز ہے۔ اس لحاظ سے عرب مصلحت اس امر کی متقاضی ہے کہ کردوں کے کردار اور ان کے وجود کے ساتھ معاملہ سیاسی دائرہ کار میں شامل رہے جس سے شام کی اراضی کی یک جہتی برقرار رہے"۔