ہندو لڑکی سے شادی کے لئے نوجوان مرتد بن گیا
03:09PM Tue 5 Sep, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ناقابل یقین مگر سچ ایک مسلم نوجوان نے ہندو لڑکی سے شادی کرنے کیلئے مذہب اسلام ترک کرکے ہندوبن گیا اور چکمگلور میں واقع ایک مندر میں ہندو رسم و رواج کے تحت شادی بھی کرلی۔ ہبلی شہر کا رہنے والا مشتاق نے کئی دنوں سے محبت کرتا تھا اوراس سے شادی کرنا چاہتاتھا۔لڑکی کا نام وجئے لکشمی ہے ۔ دونوں کے خاندانوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ شری رام سینے کے صدر پرامود متالک نے شادی کرنے آگے آیا اور اس نے ایک شرط رکھی کہ اگر مشتاق نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب کو اپنایا تو وہ شادی کرانے کے لئے تیار ہے ۔مشتاق نے ہندو مذہب کو قبول کرلیا اور دونوں نے چکمگلور کے بسوناھلی روڈ پر واقع تاریخی مندر اومکار یشور میں خصوصی پوجا پاٹ کے بعد مشتاق کانام پرتاپ رکھا گیااور اس کے بعد اس نے وجئے لکمشی کو منگل سوترپہنایا اور دونوں ایک دوسرے کو گلہار پہنا کر پرامودمتالک کے پیروں کو چھوکر آشیرواد لیا۔ اس موقعہ پر مشتاق نے بتایا کہ وہ اسلام کے سخت اُصول اور شرائط سے ناراض تھا اور اسے ہندو مذہب سے بہت لگاؤ تھا اس لئے وجئے لکشمی سے محبت کی اور شادی کی ہے اور وہ کبھی بھی اب اسلام میں داخل نہیں ہوگا۔ اس کے لئے وہ تمام رشتہ داروں سے اور خاندان سے ناطہ توڑلیا ہے اور اسے دنیا سے کوئی پرواہ نہیں ہے اور آنے والے تمام مشکلات اور رکاوٹوں کا مقابلہ سے لڑنے کے لئے تیار ہے اوروہ بہت جلد ہندو مذہب کے منتروں کو سیکھنہ والا ہے تاکہ پوجا کرسکے۔