مسلم لیگ کے رہنما، ای احمد کے سانحہ ارتحال پر ملی کو نسل کی گہری تعزیت
02:07PM Wed 1 Feb, 2017
نئی دہلی (بھٹکلیس نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر اور معروف رکن پارلیمنٹ، ای احمد کے انتقال پر آل اندیا ملی کونسل کے ذمہ داران وارکان نے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے حق میں دعا ئے مغفرت کی ہے۔کونسل کے مرکزی دفتر سے مشترکہ تعزیتی بیان میں صدر و جنرل سکریٹری مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی اور ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی تاریخ میں مرحوم ابراہیم سلیمان سیٹھ اور جی ایم بنات والا کے بعد دوسری صف کے اہم ترین لیڈروں میں ای احمد کا شمار ہو تا تھا۔ بلا شبہ انہوں نے اپنے پیشروؤں کے نقش قدم پر چلنے کی ممکنہ کوششیں کیں، جن کی بنا پر بالخصوص جنوبی ہند کے قد آور لیڈروں میںآپ نے جگہ بنائی تھی۔ بحیثیت رکن پالیمنٹ آپ منجیری (ملاپورم) کے عوام سے وابستہ رہے نیز سات بار رکن پا رلیمنٹ رہتے ہوئے ملک و ملت کے لیے اپنی توانائی کو مثبت ر خ دینے کی کوششیں کیں جن کے لیے کیرالا کے عوام با لخصوص ملا پورم اور کنور کے لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔ اس غیر معمولی حادثے پر آل انڈیا ملی کونسل اپنے شدید دکھ کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور ملت کے تئیں انجام دی گےءں ان خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور ان کی سےئات کو حسنات سے بدل دے۔ آمین! بلاشبہ ای احمد نے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور وزارت فروغ انسانی وسائل کی حیثیت سے جو خدمات انجام دیں وہ قابل ذکر ہیں۔ دعا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی حالیہ قیادت کو اپنے پیشروؤں کا بہترین نعم البدل نصیب ہو سکے۔اس رنج و ملال کے مو قع پر ہم مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کر تے ہیں۔