فرانس میں داعش کے حملے میں بندوق بردار سمیت پانچ افراد ہلاک

03:33PM Sat 24 Mar, 2018

پیرس۔ نام نہاد اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے جنوبی فرانس میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی ہے، جس میں ایک بندوق بردار نے 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک سوپرمارکٹ میں خریداروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یورونیوز کی رپورٹ میں ہفتہ کے روز بتایا گیا ہے کہ فوری طورپر سلامتی دستہ کے محاصرے کے بعد اسٹور میں ہی بندوق بردار حملہ آور کو گولی مار دی گئی تھی، لیکن اس وقت تک حملہ آور نے تین لوگوں کو ہلاک اور 16 دیگر کو زخمی کردیا تھا۔ وزیر داخلہ جیراڈ کولمبو نے آج بتایا کہ اس حملے میں یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش میں ایک سکیورٹی اہلکار کی بھی موت ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں پولس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بندوق بردار حملہ آور کی شناخت مارکشی نژاد مقامی باشندے ریڈاؤن لاکڈم (25) کے طورپر کی گئی ہے اور وہ جرائم پیشہ شخص تھا۔