ناکام فوجی بغاوت کے بعد شاہ سلمان نے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا: ترک صدر
03:14PM Mon 13 Feb, 2017
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اولین عالمی لیڈر تھے جنھوں نے ان سے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔
ترک صدر نے بحرین کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی شام اور خطے کا چہرہ تبدیل کررہی ہے اور قدیم عرب دارالحکومت میدان ہائے جنگ میں تبدیل ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں رونما ہونے والے واقعات سے ترکی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے تھے اور وہ خود کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات پر مجبور ہوگئے تھے۔