مرڈیشور میں جی آئی او کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام
05:54PM Mon 29 Jul, 2013
مرڈیشور میں جی آئی او کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام
بھٹکلیس نیوز / 29 جولائی 2013
بھٹکل (نامہ نگار) بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی او) کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے محترمہ ساجدہ انجم نے رمضان کے تعلق سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کا احترام نہ صرف مسلمانوں کو کرنا چاہئے بلکہ دنیا کے کسی مذہب کا ماننے والا ہو اسے اس مبارک مہینے کا احترام کرنا چاہئے ۔ اس لئے کہ اس ماہ میں جہاں قرآن مجید کا نزول ہوا ہے اسی طرح دیگر بڑی بڑی آسمانی کتابیں بھی اسی مہینے میں نازل کی گئی ہیں لیکن ہم الگ الگ مذاہب میں بٹ جانے کی وجہ سے آج اس کی قدر نہیں پہچان پا رہے ہیں ۔ محترمہ نے اس موقع پر انسان کو اپنے پیدا کئے جانے کے مقصد پر غور کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آج افسوس ہے کہ انسان اپنے زندگی کے اصل مقصد کو بھول بیٹھا ہے جس کے لئے اللہ تعالی نے اسے پیدا فرمایا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی محترمہ نے بہت سی مفید باتیں بیان کی ۔