کیرالہ سیلاب راحتی تقریب میں گانا گائیں گے سپریم کورٹ کے جج

02:19PM Sun 26 Aug, 2018

سپریم کورٹ کے ججوں کی جانب سے کیرالہ کے چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں شراکت کرنے کے بعد اب سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے منعقد پروگرام میں پیر کے روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس کے ایم جوسف گانیں گائیں گے۔ یہ پروگرام سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا تقریب کے اہم مہمان ہوں گے، جہاں جسٹس جوسف دو گانے گائیں گے، جس میں ایک ملیالی اور ایک ہندی گانا ہوگا۔
 تاریخ میں شاید یہ پہلا واقعہ ہوگا، جب سپریم کورٹ کا کوئی جج کسی تقریب میں گانا گائےگا۔ واضح ہو کہ اس تقریب میں مشہور گلوکار موہت چوہان بھی شامل ہوں گے۔