اردو یونیورسٹی میں دکن میں نیٹ ورکس پر دو روزہ بین الاقومی سمپوزیم
12:49PM Tue 31 Jan, 2017
پروفیسر پیٹرک میننگ اور ڈاکٹر نوینا حیدر کے کلیدی خطبے‘ آج افتتاحی اجلاس
حیدرآباد۔۔(بھٹکلیس نیوز) ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے اس خطہ کی تاریخی، ثقافتی اور تجارتی رابطے پر دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم بعنوان ’’نیٹ ورکس ان دکن‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس 30؍جنوری 2017 کو صبح 10.30 بجے مرکز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر شکیل احمد‘ پرو وائس چانسلر کریں گے۔ پروفیسر پیٹرک میننگ‘ یونیورسٹی آف پٹسبرگ‘ امریکہ و صدر ورلڈ ہسٹری نیٹورک اور ڈاکٹر نوینا حیدر‘ کیوریٹر‘ اسلامک آرٹ‘ دی میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ‘ نیویارک سمپوزیم میں کلیدی خطبے پیش کریں گے جبکہ پروفیسر ریلا مکھرجی‘ شعبہ تاریخ‘ یونیورسٹی آف حیدرآباد سمپوزیم کے مضمون پر بحث کریں گی۔سمپوزیم کا اختتامی اجلاس 31؍جنوری کو ڈھائی بجے دن ہوگا۔