کرناٹک اردو کیڈمی اور بزم محبان اردو بھٹکل  کی جانب سے کل ہوگا عام اجلاس؛ رات میں منعقد ہوگا کل ہند مشاعرہ

04:35PM Wed 2 Oct, 2019

بھٹکل: 02 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور اور بزم محبان اردو بھٹکل  کی جانب سے کل صبح 09:30 بجے بند روڈ فورتھ  کراس میں واقع الافراح ہال میں اردو کی ترقی و ترویج کے تعلق سے عام اجلاس منعقد ہوگا جس کی صدارت پرنسپل سکریٹری ،الیتی بہبود و حج اوقاف جناب ابراہیم صاحب کریں گے۔ اس اجلاس میں مقامی علماء کرام کے علاوہ بیرون بھٹکل سے  بھی ارود کے ماہرین مختلف موصوعات پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ اسی دن رات میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد ہوگا جس میں ملک بھر کے نامور شعراء کے ساتھ ساتھ مقامی شعراء کرام بھی اپنا کلام سنائیں گے۔ منتظمین نے ان دونوں پروگراموں میں اہل ذوق حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔