سرپرست انجمن جناب محسن شابندری صاحب نے کیا انجمن کے مختلف کالجوں کا دورہ

03:48PM Tue 24 Dec, 2019

بھٹکل: 24 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سرپرست انجمن جناب محسن شابندری (امریکن محسن) صاحب نے آج انجمن کی مختلف کالجوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اے آئی ٹی ایم اور ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے ساتھ ساتھ ایم بی اے کالج کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلبہ سے بھی تبادلہ خیال کیا جس سے طلبہ کو کافی فائدہ ہوا۔ واضح رہے کہ جناب محسن شابندری صاحب بھٹکل ، چینائی اور کالی کٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1952 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ تقریباً 90/سال کے محسن صاحب کی باتوں سے طلبہ کافی متاثر ہوئے۔ ان کے ساتھ آج جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب، کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب وغیرہ موجود تھے۔