جی سی آئی بھٹکل کی جانب سے تعلقہ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کی تہنیت

12:35PM Mon 6 May, 2019

بھٹکل: 6 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جونیر چیمبرس آف انٹرنیشنل (جے سی آئی) کے ممبران کی جانب سے کل اتوار کے روز بھٹکل تعلقہ میں دسویں جماعت کے امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ میگھنا ستیا نارائن کی تہنیت کی گئی۔ ودیا بھارتی ہائی اسکول کی اس طالبہ نے ایس ایس ایل سی میں 96.12/نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس موقع پر ٹی ایم سی ممبر سندیپ شیٹھ، جی سی آئی صدر رمیش کھاریو، نائب صد عبدالجبار، ناگراج شیٹھ، فائیر بریگیڈ انسپکٹر ایس رمیش اور دیگر موجود تھے۔