امام حرم شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب کو بالآخردورہ ہند کے لئے ویزا جاری
10:30AM Sat 2 Apr, 2016
نئی دہلی۔ امام حرم شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب کا دورہ ہند منسوخ ہو جانے سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا بازار آج اس وقت بند ہو گیا جب سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں ہندستانی سفارت خانہ نے انہیں جمعیتہ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی دعوت پر تین سے دس اپریل تک دیوبند، حیدرآباد، بنگلور، میسور اور کیرالہ دورہ کے لئے ویزا جاری کر دیا۔ اس کے علاوہ ان کے ہمراہ تشریف لانے والی دیگر شخصیات کو بھی ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ ان شخصیات میں عبدالمحسن بن محمد بن براہیم بن طالب اورفہد بن علی بن مسفر القحطانی شامل ہیں۔
امام حرم ہندستان میں امن ،محبت، اخوت، مساوات، انسانیت اور وحدانیت کا پیغام لے کر آ رہے ہیں۔ اپنے اس دورہ کے دوران امام حرم سب سے پہلے پانچ اپریل کو دارالعلوم دیوبند تشریف لے جائیں گے۔ جمعیتہ علما ہند کی جانب سے امام حرم کے استقبال اور کانفرنس کی تمام تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ (پریس ریلیز)۔