معروف شاعر نواز دیوبندی نے اترپردیش اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے عہدہ سے دیا استعفی

03:40PM Thu 16 Mar, 2017

لکھنو : اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی واضح اکثریت سے جیت کے بعد معروف شاعر نواز دیوبندی نے یوپی اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ نواز دیوبندی کو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے فروری 2014 میں اترپردیش اردو اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ اپنے استعفی کے بعد نواز دیوبندی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست میں آنے والی بی جے پی کی حکومت اردو کے تئیں اچھا رویہ اختیار کرے گی اور اردو سے متعلق مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرے گی۔