اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان ہوئے سریش رینا ، ٹویٹ کرکے کہا : میں پوری طرح ٹھیک ہوں
12:21PM Tue 12 Feb, 2019
طویل عرصہ سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا ان دنوں یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں پھیلائی جارہی جھوٹی خبروں کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ سریش رینا کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں کئی یوٹیوب چینلوں نے خبر چلائی کہ ایک سڑک حادثہ میں کرکٹر سریش رینا کی موت ہوگئی ہے ۔
ان خبروں سے پریشان سریش رینا نے ایک ٹویٹ کرکے اپنے مداحوں کو اپنے صحیح سلامت ہونے کی جانکاری دی ہے ۔ ٹویٹر پر سریش رینا نے لکھا : گزشتہ کچھ دنوں سے جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ کار حادثہ میں میری موت ہوگئی ہے ۔ اس کی وجہ سے میرے دوست اور میرے اہل خانہ بہت پریشان ہیں ۔ بھگوان کے آشیرواد سے میں پوری طرح صحتمند ہوں ، جن یو ٹیوب چینلوں نے ایسی خبریں پھیلائی ہیں ، ان کے خلاف شکایت کردی گئی ہے ، جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔Past few days there has been fake news of me being hurt in a car accident.The hoax has my family & friends deeply disturbed. Please ignore any such news; with god’s grace I'm doing absolutely fine.Those @youtube channels have been reported & hope strict actions will be taken soon
— Suresh Raina?? (@ImRaina) February 11, 2019
بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کئی یوٹیوب چینلوں پر خبر چلائی جارہی ہے کہ کرکٹر سریش رینا کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں رینا کی موت ہوگئی ہے ۔ اس خبر سے متعلق کچھ ویڈیو کو یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز ملے ہیں ۔