یکساں سول کوڈ پر آگے بڑھی مودی حکومت ، قانون کمیشن سے مانگی رائے
11:18AM Fri 1 Jul, 2016
نئی دہلی : مرکزکی حکومت نے آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کےیکساں سول کوڈ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے لاء کمیشن سے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے بارے میں تفتیش کرنے کیلئے کہا ہے۔ خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ، جب مرکزی حکومت نے لاء کمیشن سے اس طرح کی پہل کی ہے ۔
خیال رہے کہ بی جے پی ہمیشہ سے ہی یکساں سول کوڈ کی حمایتی رہی ہے اور ایسی امید کی جارہی تھی کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد یکساں سول کوڈ کا معاملہ اچھلے گا۔ حکومت نے لا کمیشن کو ایک لیٹر بھیج کر رائے طلب کی ہے۔ حکومت نے لا کمیشن سے کہا ہے کہ وہ یکساں سول کوڈ سے وابستہ امور پر گہرائی سے غوروخوض کرکے اپنی حکومت کو سونپے۔
اس خط کے سامنے آتے سیاسی بیان بازیاں بھی تیز ہو گئیہیں ۔ جہاں بی جے پی کے لیڈران اس کے دفاع میں اترآئے ہیں وہیں اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت پر حملہ شروع کردیا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر سدیش ورما نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہی اس معاملہ پر رائے مانگ رہی ہے ۔سی پی آئی کے لیڈر ڈی راجہ کا کہنا ہےکہ اس معاملہ پر تنازع ہونا طے ہے ، لیکن آج کے دور میں اسے خواتین کے حالات کے پیش نظر سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مسلم مذہبی رہنما عمیرالیاسی نے کہا کہ یہ بات کافی دنوں سے چلی آ رہی ہے۔ ملک میں کچھ لوگ ہیں ، جو اس طرح کی باتیں کرتے آئے ہیں۔ مگر میرا خیال ہے کی ہمارا ایک اپنا حق ہے۔ ہمارا پرسنل لا ہے اور اس میں اجازت ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق ہم طرح رہنا چاہیں رہیں، مگر کچھ لوگ اس میں ووٹ بینک کی سیاست میں ڈال دیتے ہیں۔