بھٹکل تعقلہ میں کراولی اتسوا شاندار طریقہ پر منایا جائے گا
02:47AM Sun 10 Nov, 2013
بھٹکل تعقلہ میں کراولی اتسوا شاندار طریقہ پر منایا جائے گا
بھٹکلیس نیوز / 10 نومبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) اس مہینہ کی 20 تاریخ کو بھٹکل ہوناور تعلقہ کا کروالی اتسوا تہوار بھٹکل میں شاندار طریقہ پر منائے جانے کی خبر بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹر کورما راؤ نے دی ہے وہ کل یہاں تحصلدار دفتر میں اخباری نمائندوں کو اس کی تفصیلات بتا رہے تھے ۔ موصوف نے اس تہوار کو زور و شور سے منانے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقوں کی تہذیب و ثقافت اور ان کے کھیلوں کو اجاگر کرنے اور انہیں ریاستی سطح پر متعارف کرانے میں اہم رول ادا کرنے والے اس تہوار کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں مذکورہ تاریخ کو اسے دھوم دھام سے منائے جانے کی امید ہے ۔
موصوف اے سی نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح کے سرکاری افسران، سیاسی لیڈران اور دیگر مختلف تنظیموں کے ذمہ دارن کی موجودگی میں اُتسوا منعقد کی جائے گی ۔ جس میں 15سال تک کے بچوں کے لئےرنگولی ، پینٹنگ ، پکوان مقابلہ ، مہندی ڈیزائن والی بال اور رسہ کشی وغیرہ کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور اسی دن 20 نومبر کو شام چھ بجے کے بعد سماجی و ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ جو لوگ ان کھیلوں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ لوگ پرکاش شرالی کے موبائل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں،9448182571، پریس کانفرنس میں تحصیلد دار جی ایم بورکر، ہوناورتحصیلدار ہیچ کے ناناوٹی وغیرہ موجود تھے ۔