میسور میں عنقریب ،نئے ائیر پورٹ کی تعمیر ایچ ڈی کمار سوامی اور مرکزی وزیر سریش پربھو کی ملاقات
01:57PM Sun 21 Oct, 2018
میسور 21اکتوبر ( پیر پاشاہ )بین الاقوامی شہرت یافتہ میسور دسہرہ جلوس میں شرکت کے لئے میسور میں قیام کئے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ہچ ڈی کمار سوامی نے بروز جمعہ میسور میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی شری سریش پربھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میسور میں ایک نیا ائیر پورٹ تعمیر کرنے کے تعلق سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی ٰ شری ہچ ڈی کمار سوامی نے میسور میں تعمیر کئے جانے والے نئے ایر پورٹ کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے 300 ایکڑ زمین دینے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ سال 2010 سے میسور میں منڈکلی میں ایک چھوٹے سے ائیر پورٹ سے ہی کام چلایاجارہا ہے ۔ جو ناکافی ہے اور شہر میسور کی تیزی سے ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا۔ اس لئے اب شہر میسور کے لئے بڑے اور وسیع ائیر پورٹ کی سخت ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور مرکزی وزیر کے درمیان اس تعلق سے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق میسور کے قریب کوئی نیا ائیر پورٹ تعمیر نہیں کیا جارہا ہے بلکہ میسور کے قریب واقع منڈکلی ائیر پورٹ کو ہی از سر نو توسیع کرکے اسی کو بین الاقوامی سطح کا ائیر پورٹ تعمیر کیا جارہا ہے۔ جس کے لئے شری ایچ ڈی کمار سوامی نے 280سے 300ایکٹر زمین دینے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے، تاکہ شہر میسور کو زیادہ سے زیادہ سیاح پہنچ سکیں۔ اس موقع پر میسور ضلع کے انچارج وزیر جی ٹی دیو ے گوڈا اور ریاستی وزیر برائے ٹورازم اور ریشم سا را مہیش بھی اس موقع پر موجود تھے۔