جوگ فال سڑک پر حادثہ:چار افراد موقع پرہی ہلاک

01:59AM Sat 17 Aug, 2013

جوگ فال سڑک پر حادثہ:چار افراد موقع پرہی ہلاک بھٹکلیس نیوز ؍ ساگر تعلقہ کے جوگ فال قومی شاہراہ؍ پر جمعرات کو بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ۔جس میں چار افراد کی موت ہو گئی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یلا پور سے آرہی کے ایس آرٹی سی بس اپنے مخالف سمت سے آرہی کار سے بری طرح ٹکراگئی۔جس کے نتیجہ میں کار پر سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگرشدید طور پر زخمی ہو ئے ہیں ۔ مرنے والوں کی شناخت مہیش (30)،ہنومنت جی راؤ(50)،پرکاش(40) اور گرومتھ بلکاڈو(27) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ان میں سے شدید زخمی دوافراد کوشیموگہ سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔جن کی شناخت ونائیک وایدیگری اور مہیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پولس تھانہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔   JogAcc