سب کو ماہی گیری کے مواقع دیئے جائیں ۔دیش پانڈے
06:34AM Tue 4 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز4/نومبر،2014
کاروار(نامہ نگار)ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سیاحت اور شمالی کینرا ضلع کے نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے زیا دہ طاقت والی کشتیوں کے ذریعہ ماہی گیری کے سلسلے میں کہا کہ سب کو ماہی گیری کے برابر مواقع ملنے چاہیئے ،موصوف نے کل یہاں اخباری نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ 250/ہارس پاور(250HP) سے زیادہ قوت والی کشتیوں کا استعمال ممنوع کیا گیا ہے ،ان کشتیوں کو گہرے پانی میں ماہی گیری کی اجازت ہے وزیر موصوف نے کہا کہ افسران کو چاہیئے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کریں ،انہوں نے کہا کہ شکایا موصول ہوئی ہیں کہ افسران کا رروائی نہیں کر تے ،لہذا انہوں نے افسران کو خبردار کیا کہ اگر وہ قانون کی خلاف روزی کر نے والو ں کے خلاف مناسب کا رروائی نہیں کرتے تو ان کو توسیع سنسنی پڑے گی یعنی انکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے اور انکی ترقی کے لئے ایک منصوبہ بنائیں ۔
ع،ح