راجیہ سبھا الیکشن میں نوٹا کے متبادل کی اجازت نہیں: سپریم کورٹ

02:41PM Tue 21 Aug, 2018

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں’درج بالا میں سے کوئی نہیں(نوٹا)‘ کے متبادل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اورجسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے شیلیش منو بھائی پرما کی عرضی پر راجیہ سبھا الیکشن میں ووٹوں کی پرچی میں نوٹا کے متبادل کی اجازت دینے والی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی رد کردیا۔ بنچ نے نوٹیفکیشن پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ نوٹا براہ راست الیکشن میں عام ووٹروں کے استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔ عرضی گذار نے ووٹ کی پرچیوں میں نوٹا کے متبادل کی اجازت دینے والی کمیشن کے نوٹیفیکشن کو چیلنج کیا تھا۔
 عدالت نے گذشتہ 30 جولائی کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ گجرات کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں اگر نوٹا کے گنجائش کو منظوری دی جاتی ہے، تو اس سے خریدوفروخت اور بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔