ڈی نو ٹی فکیشن معاملہ :میں نے کو ئی غلطی نہیں کی :سدا رامیا
05:00PM Wed 3 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/03ستمبر،14
بی جے پی قانونی جنگ کرے گی تو ہم بھی قانوناً جواب دیں گے
بنگلور/ارکاوتی ڈی نوٹی فکیشن معاملہ کےمتعلق بی جے پی نے قانونی جنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تو دوسری طرف وزیر اعلی ٰسدارمیا نے کہا ہے کہ انہوں نے کو ئی غلطی نہیں کی ، بی جے پی نے جو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسکے بدلے میں وہ بھی قانو نی جد وجہد کریں گے،قانونی طریقہ سے انہوں نے کو ئی غلطی نہیں کی ہے جس کے سبب ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بی جے پی کے منصوبوں کا جواب وہ بھی دینا چاہیں گے ، اگر بی جے پی لیڈروں نے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ (سدارامیا)بھی قانون کے ذریعہ ہی جدوجہد کریں گے،وزیر اعلی کی رہائش گاہ کرشنا میں منعقد جنتا درشن میں ریاست کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی قانونی جدوجہد کا سامنا کرنےکیلئے وہ تیار ہیں ، بی جے پی لیڈروں کا گورنر کو ہتھیار بنا کر حکومت پر استعمال کرنے کے متعلق پو چھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا کہ گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ آئین کی حدود میں رہ کر کام کریں گے، اسلئے اس سلسلے میں زیادہ ردعمل ظاہر نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے بتایا کہ نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اپنے 100دن مکمل کر لئے ہیں لیکن متوقع ترقی نہیں ہو ئی ہے،ملک میں تبد یلی لانے کے متعلق مودی نے جو وعدہ کیا تھا وہ وفاء نہیں ہو سکا اس لئے ان کی 100دنوں کی کار کر دگی کچھ بھی نہیں ہے ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی سدرامیا نے بتایا کہ وہ دومہینوں کے بعد دہلی کا دورہ کر رہے ہیں ، پارٹی ہائی کمان کے ساتھ کابینہ کی توسیع ،بورڈکارپوریشن کے تقررات سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ قائم کرنے کا فیصلہ ہائی کمان پر منحصر ہو گا ، اس سلسلے میں وہ کسی بھی طرح کی نہ حمایت کریں گے اور نہ اعتراض ، دہلی کے دورے کے موقع پر وہ صدر ہند اور مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سکریٹری سمیت مختلف عہدے قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں پارٹی ہائی کمان کے ساتھ تبادلہ خیال کر نے کے بعد اگلے فیصلے لئے جائیں گے ، بجلی کی خریداری کے متعلق محکمہ توانائی ڈی کے شیو کمار کی قیادت میں ایوانی کمیٹی قائم کی جائے گی ، دریں اثناء وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ کرشنا میں منعقد جنتا درشن کے موقع پر ریاست کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں نے بورڈ ،کارپوریشن کیلئے تقرر،مریضوں کے علاج تعاون ، خود روزگاری کیلئے وزیراعلیٰ سدارامیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ، ایک شخص نے وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ اسکا بیٹا تپ دق کی بیماری میں مبتلاہے ، بیٹی کی وفات ہو گئی ہے جس کے سبب زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہے اس کے لئے حکومت کی طرف سے مالی تعاون فراہم کیا جائے ، اسی طرح راجہ جی نگر ،ہری پورتعلقہ کے ارولی ،ملولی اور دیگر مقامات سے آئے ہو ئے لوگوں نے وزیر اعلی سدارامیا کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرایااور مالی تعاون وغیرہ فراہم کرنے کی اپیل کی،
15دنوں میں ایک بار جنتا درشن ۔وزیر اعلی سدارامیا نے بتایا کہ لیجس لیچر اجلاس، ضمنی انتخابات سمیت مختلف وجو ہات کے سبب جنتا درشن کے انعقاد میں تاخیر کی گئٰ ،آئندہ سے 15دنوں میں ایک مرتبہ جنتا درشن منعقد کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ آج کے جنتا درشن میں مکان، علاج کیلئے مالی تعاون، محکمہ محصولات کے شعبہ میں جنتا درشن منعقد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ضلعی مراکز میں ضلع کے انچارج وزراء جتا درشن منعقد کرتے ہیں اور وہ خوداضلاع کا دورہ کرتے ہیں تو اس وقت جنتا درشن منعقد کیا جاتا ہے ۔
A.H.K