لاک ڈاؤن کا پابند بنانے بھٹکل میں پولس کا سخت پہرہ

02:20PM Tue 21 Apr, 2020

بھٹکل: 21 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں حلانکہ کچھ دنوں سے کورونا پوزیٹیو کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جس سے عوام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ بھی راحت کا سانس لے رہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کسی بھی طرح کی ڈھیل دے کر حالات کو خراب کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر بھٹکل میں لاک ڈاؤن۔2 میں بھی کوئی نرمی نہیں کی گئی ہے اس کے برعکس پولس ہر جگہ شاہراہوں اور گلی کوچوں میں سخت پہرہ دے رہی ہے اور دفتروں میں کام کرنے والوں پر بھی نظریں رکھی ہوئی ہے تاکہ کوئی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے پائے۔ اسی سلسلہ میں کل پولس نے تینگن گنڈی کے عطار محلہ سے تین افراد کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور انہیں اپنے ساتھ تھانہ لے گئی تھی۔ مقامی ذمہ داران کی مداخلت کے بعد انہیں کورنٹائن کی مہر لگا کر چھوڑ دیا۔