وزیر اعلی کی مخالفت میں سڑک پر اترے کانگریس -این سی پی لیڈر
09:40AM Tue 28 Mar, 2017
ممبئی، (بھٹکلیس نیوز)عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانے والی کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے19ممبران اسمبلی کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے اشارے پر معطل کر دیا گیا ہے۔اس کی مخالفت میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ناسک ضلع کے سٹانا بس اڈے کے قریب پہیہ جام کرکے مظاہرہ کیا ۔غور طلب ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے دوران کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس کے ممبران اسمبلی نے کسانوں کے قرض معافی کو لے کر ایوان نہیں چلنے دیاتھا ، جس کی وجہ سے کانگریس ، این سی پی کے 19ممبران اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔اسی کی مخالفت کو لے کر کانگریس ،این سی پی نے پہیہ جام کرکے احتجاج کیاہے ۔مظاہرے کے دوران فصل کو گارنٹی قیمت ، نوٹ بندی سے ہوئے کسانوں کے نقصان کی تلافی، کسان کے ساتھ وزارت کے باہر کی گئی مارپیٹ، ڈاکٹروں پر ہو رہے حملے جیسے مسائل کو لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے آواز اٹھائی گئی اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔تحریک کی وجہ سے ونچور-پرکاشا سڑک پر آمدورفت میں خلل پیدا ہوا۔اسی درمیان نائب تحصیلدار اباصاحب تانبے کو مظاہرین نے اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم سونپا۔چکہ جام تحریک کے موقع پر کشور کدم، دنکر سون ونے، جی کے کاپڑنیس، سراج ملا، بھگوان سون وے، سنیل پوار، دنکر نکم، چند رکانت سون و نے، سچن ساکلا، مدھوکر کھیرنار سمیت سینکڑوں کارکنان اور لیڈران موجود تھے۔