یکم اکتوبر سے قبل،بنگلور کے تمام سڑکوں کی ترقی ہوگی: سدا رامیا
04:08PM Thu 14 Sep, 2017
بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے کہا کہ یکم اکتوبر سے قبل بنگلور کے تمام سڑکوں کی ترقی ہوگی اور آج سے ہی گڈھوں کو بند کرنے کا کام شروع ہوگیا۔ انہوں نے آج بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بارش سے کئی سڑکیں خاستہ ہوگی تھیں جس سے گڈھے پڑنے سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پھر بھی بروھت بنگلور مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی ) نے اہم سڑکوں ۔ رنگ روڈ ۔ آؤٹر رنگ روڈ اور تمام فیری کیرل سڑکوں میں بڑے گڈھوں کے لئے وھانٹ ٹاپنگ کرکے نوے فیصد گڈھوں کو بند کیا تھا۔ پھر بھی موسلادھار بارش سے تمام سڑکو ں میں پھر گڈھے پڑنے لگے تھے اب بارش کا موسم ختم ہوا ہے ۔اس لئے حکومت نے اب سڑکوں کو ترقی دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمۂ تعمیرات عامہ کے ذریعہ اور کرناٹک روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ بنگلور کے اندرونی اہم سڑکوں اور اس کے مضافات میں150 کلو میٹر طویل سڑکوں کو جملہ دو ہزار 95کروڑ روپےئے خرچ کرکے ترقی دی جائے گی اور اس کے لئے ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔بنگلور کے اندورنی سڑکوں کی تعمیر اور ترقی کی ذمہ داری بی بی ایم پی کو دی گئی ہے۔ وہ خود کئی اہم سڑکوں کا دورہ کیا ہے جس سے سواریوں کو چلانے میں ڈرائیوروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پہلے مرحلہ میں150 کلو میٹر تک سڑکوں کو ترقی دی جائے گی اور اس کے بعد دوسرے مرحلہ میں لگ بھگ300 کلو میٹرتک سڑکوں کو ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام بلدی اداروں کے انتظامیہ میں ایک ہی طرز کے قوانین اور شرائط لاگو کرنے کی مانگ کی جارہی ہے اس تعلق سے سروے کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطعی کی کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔بلاری ضلع ہوسکوٹہ تعلقہ تورناگل میں بے ایس ڈبلیو اسٹیل یونٹ کو پانی کی سہولت حاصل کرنے کے پروجکٹ کے لئے 715 ایکٹر زمین حاصل کی گئی ہے اور اس میں 78 ایکٹرزمین حکومت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے کاجنون سوار ہے اس لئے حکومت پر کئی بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے اور سابق پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایم کے گناپتی معاملہ میں بنگلور ڈیولپمنٹ ایم کے گنا پتی معاملہ میں بنگلور ڈیولپمنٹ کے وزے کے جے جارج سے استعفی کی مانگ کی ہے ۔ سب سے پہلے مختلف الزامات کا سامنا کررہے کئی مرکزی وزراء سے استعفے کی مانگ کرے۔ان کی حکومت 800کلومیٹر طویل برساتی نالوں سے کیچڑ نکالنے اور اس کے دونوں طرف دیوار تعمیر کرنے کے لئے 920کروڑ روپےئے خرچ کئے ہیں اور بی جے پی نے بھی بی بی ایم پی میں اقتدار چلایا تھا اس وقت بی جے پی کو بنگلور کے مسائل دکھائی نہیں دئے تھے اور اس نے قرضہ جات حاصل کرنے کے لئے بی بی ایم پی کی کئی جائیدادوں کو رہن رکھا تھا۔ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام جائیدادوں کو حاصل کرلیا ہے اور بی بی ایم کو کامیاب بنائے اور اسے آمدنی والا ادارہ بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ بی بی ایم پی میں کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہے دیگر محکمۂ جات کے افسران کو ان کے متعلقہ محکمۂ جات کو واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے اوراس سلسلہ میں ڈیپو ٹیشن پر کام کررہے تمام افسران کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور اس ماہ کے اندر یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقعہ پر وزیر برائے بنگلور ڈیولپمنٹ کے جے جارج۔ وزیر برائے اربن ڈلپمنٹ اور حج جناب آر روشن بیگ ۔مےئر ایس پدماوتی۔ کمشنر این منجوناتھ پرساد اور دیگر افسران حاضر تھے۔