ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ کے ضمنی انتخابات ، کانگریس کی شاندار کامیابی
01:26PM Thu 13 Apr, 2017
کامیاب ، کانگریسی کارکنوں کی جانب سے شاندار جشن منایا گیا۔
میسور :(بھٹکلیس نیوز )مورخہ 9 اپریل کو ہوئے ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ کے ضمنی انتخابات میں ہوئے پولنگ ووٹ کو کل بروز جمعرات میسور ضلع ننجنگڈھ کے جے یس یس فسٹ گریڈ کالج میں ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ پولیس کی جانب سے سخت حفاطٹی انتظامات میں صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی کی کاروائی کا آغاز ہوا۔ پہلے راؤند کی گنتی سے دونوں کانگریس میدوار کلالے کیشومورتی اور ڈاکٹر گیتا نے بڑھت بنائے رکھا اور آخر تک یہ دنوں کبھی بھی پیچھے نہیں رہے۔ حلقہ ننجنگڈھ سے کانگریس کے امیدوار کلالے کیشومورتی نے کل 86,212 ووٹ حاصل کئے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار و سابق ریاستی وزیر سرنیواس پرساد نے 64,878 ووٹ حصل کئے اس طرح کانگریس کے امیدوار کلالے کیشومورتی نے 21,334 ووٹوں کی اکثریت سے شاندا ر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ حلقہ گنڈل پیٹ میں کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر گیتا مہادیو پرساد نے کل 90,258 ووٹ حاصل کئے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار نرنجن کمار نے 79,381 ووٹ حاصل کئے اس طرح 10,877 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر گیتا مہادیو پرساد شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ جے یس یس فسٹ گریڈ کالج کے باہر کانگریسی کارکنوں نے پٹاخے پھو ڑ کر اور سیتیوں کی گونج سے شاندار جشن منایا۔ دونوں حلقوں میں موجود آزاد امیدوارون کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں