جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر پر حکومت کا قبضہ، کہا۔ دہشت گردی کے لئے نہیں ہوگا پاک کی زمین کا استعمال

12:13PM Sun 3 Mar, 2019

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی نے سنیچر کو کہا کہ پاکستان اپنی زمین کو ہندستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جیش محمد دہشت گرد گروپ کے نرو سینٹر کو حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ہندستان نے بدھ کو پاکستان کو اییک ڈوزیئر سونپا تھا۔ اس ڈوزیئر میں پلوامہ حملے میں جیش محمد کے ہاتھ اور پاکستان میں جیش  کے دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کی اسپیسفک تفصیل تھیں۔ جیش محمد کو اقوام متحدہ نے بھی دہشت گرد گروپ مانا ہے۔
 قریشی نے کہا ' ہندستان نے اپنا ڈوزیئر سونپا۔ اگر ہندستان اس بات پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں۔ ملک میں نئی سوچ اور نئے رخ والی حکومت ہے اور اس کی پالیسیاں واضح ہیں'۔