پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز
05:41AM Thu 2 Apr, 2020
بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور اس وجہ سے جہاں بہت سارے کارخانے، کمپنیاں بندکردی گئی ہیں وہیں بھٹکل میں ایک ایسی فیکٹری بھی ہے جو رات دن کام کرکے کورونا سے لڑ رہے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو اِکوِپمنٹ تیار کر رہی ہے اور اس وقت پورے ملک میں اس کے بنائے ہوئے کٹس سپلائی کیے جارہے ہیں۔
جی ہاں بھٹکل کے بیلکے میں دُھرتی سرجیکل سولوشن پرائیوٹ لمیٹیڈ نامی اس سرجیکل فیکٹری میں کورونا سے لڑنے کے لیے رات دن کام کیا جارہا ہے اور ملک میں کورونا سے لڑ رہے ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملوں اور کورونا سے متاثر ہونے والوں کو رات دن خصوصی کٹ بناکر دیے جانے کا کام زور و شور سے جاری ہے بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ بھٹکل ملک کو کورونا سے لڑنے والے خصوصی کٹ فراہم کرنے کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پورے ملک میں اس کٹ کی مانگ میں اضافہ کی وجہ سے کمپنی کو کٹ کی تیاری میں مشکلات تو پیش آرہی ہیں لیکن ضلع و تعلقہ انتظامیہ اور ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون ملنے سے کام کرنے میں آسانیاں بھی پیدا ہورہی ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم کے دفتر سے پذیرائی ملنے اور ہیلی کاپٹر سے خام مال بھیجنے کی یقین دہانی کے بعد سے یہاں کام کرنے والوں کا اتسہا دوگنا ہوگیا ہے اور ملک کی خدمت کے لیے کام کرنے کا جذبہ ابھر کر آرہا ہے۔
کمپنی کی طرف سے جو کٹ فراہم کی جاتی ہیں اس میں گاؤن، ٹوپی، ماسک اور گلاؤز، شو لیگنگس اور ایپرن شامل ہیں۔
تین سال پہلے قائم ہوئی ضلع کی اکلوتی اس سرجیکل فیکٹری میں گجرات، ہماچل، مدھیہ پردیش، اندھرا پردیش، دہلی، پونے اور کیرالہ سے خام مال آتا ہے۔
فیکٹری کے مینیجنگ ڈائریکٹر شرد شٹی نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سالوں میں 25 ہزار سے زائد کٹ تیار کرکے دے چکے ہیں لیکن چین میں وائرس پائے جانے کے بعد ملک میں اس کی مانگ بڑھتی ہی جارہی ہے۔
بہر حال بھٹکل جیسے چھوٹے شہر میں اس قسم کی فیکٹری کا پایا جانا نہ صرف بھٹکل کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔