طلباء کی حمایت میں جےاین یو پہنچیں اداکارہ دیپکا پادوکون، احتجاج کو کی حمایت
03:30PM Tue 7 Jan, 2020
نئی دہلی: دہلی واقع جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں دو دن پہلے کیمپس میں طلباء پرہوئے حملے کے بعد کچھ بالی ووڈ ستارے ان کی حمایت میں اترے ہیں۔ ان دنوں اپنی فلم 'چھپاک' کے پرموشن کے لئےدہلی میں ہی موجود دیپکا پادوکون نے بھی جے این یوکے طلبہ وطالبات کی حمایت کی ہے۔ ایسے میں دیپکا پادوکون منگل شام کوجے این یوکیمپس پہنچیں اورطلباء سے ملاقات کی۔
اداکارہ دیپکا پادوکون کے جے این یوکیمپس میں پہنچنے کوویڈیو بھی نیوزایجنسی اے این آئی نے جاری کیا ہے۔ اس میں نظرآرہا ہے کہ وہ طلباء کے درمیان موجود ہیں۔ اس دوران طلباء جوش میں ہیں اور 'جے بھگت سنگھ- جے بھیم' کے نعرے لگا رہے ہیں۔
#WATCH Delhi: Deepika Padukone outside Jawaharlal Nehru University, to support students protesting against #JNUViolence. pic.twitter.com/vS5RNajf1O
— ANI (@ANI) January 7, 2020