بھٹکل شفاء کراس میں نوجوان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی

11:30AM Tue 14 Jul, 2015

بھٹکلیس نیوز / 14 جولائ، 15 بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل شفاء کراس کے ایک کرایہ کے مکان میں رمضان کی 27/ویں شب کو ایک نوجوان کی لاش پنکھے سے لٹکتے ہوئے پائی گئی ہے۔ جس کی شناخت کمٹہ کے مقیم افضل (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس نوجوان کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہوگی۔ ابھی تک خود کشی کی وجوہات کا کوئی پختہ ثبوت نہیں مل پایا ہے لیکن شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس نوجوان نے عشق میں ناکامی کی بناء پر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق افضل شفاء کراس پر واقع بائک اینڈ کار ڈیکور کی دوکان میں ملازمت کرتا تھا اور بہت ہی ملنسار، خوش اخلاق اور صوم و صلاۃ کا پابند تھا۔ بھٹکل سرکاری اسپتال میں دیر رات کو میت کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش اہل خانہ کے حوالہ کی گئی۔