عورتوں میں، سماجی و معاشی بیداری، وقت کی اہم ضرورت !

06:07PM Sun 23 Apr, 2017

ہلال اسکوس میں مدرس کیمپ کے اختتامی جلسہ سے مقررین کا خطاب بنگلور (بھٹکلیس نیوز) بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماں کا اہم رول ہوتا ہے . اس کے پس منظر کے تحت بنگلور ساؤتھ ویلفیر ٹرسٹ ، ہلال اسکول کی جانب سے کا مدرس کیمپ کا انعقاد ہر سال عمل میں آرہاہے جسمیں تعلیم و تربیت ، ہنر مندی عام معلومات پہنونچانے کی ہر ممکن کوششکی جارہی ہے . اس چھ روزہ مدرس کیمپ کے خواتین ،شرکاء سے مخاطب کرتے ہوئے . محترمہ آسیہ نے کہا ہدایت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن کاموں کو کرنے کا حُکم دیا ہے وہ کرنا چاہئے اور جن سے منع فرمایا ہے اُن سے رُک جانا چاہئے اور ہدایت پانے کا آسان طریقہ دُعا ہے. جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں اس کا طریقہ بتایا ہے. محترمہ شگفتہ صاحبہ نے کہا کہ اولاد کی تعلیم وتربیت میں ما ں کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے اسلئے خواتین کو چاہئے کہ جب بچے بچیاں بولنے کی عمر کو پہنچے تو سب سے پہلے کلمہِ طیبہ سکھائیں اوربچوں میں نقل کرنے کی صلا حیت پائی جاتی ہے. اس لئے گھر کا ماحول صاف و سُتھرا رکھیں آپس کی بات چیت شگفتہ و شیریں ہوں . خصو صاََ نمازوں کی پابندی کریں تاکہ بچوں میں ابتداء ہی سے نماز کی عادت پڑ جائے محفل ا لنساء کے سکریٹری و وظیفہ یاب اُردو پروفیسرمحترمہ مہ نور زمانی نے کہا کہ گھروں میں عورتوں کی زبان درازی عام بات ہو گئی ہے اسلئے عورتیں نرم لہجہ اپنائیں اور بچوں کی تربیت پر خصوصی دھیان دیتے ہوئے اُنھیں مو بائل فون اور ٹی وی وغیرہ کے استعمال سے دُور رکھیں. شہر بنگلور کے تجربہ کار وکیل محترم عبدا لعظیم نے شرعی اور دُنیاوی وضع کردہ قوانین پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سچائی اور حقیقت کی بِنا پر مسائل کو حل کیا جائے تو ان میں اللہ تعالیٰ کی مدد ہوتی ہے. قوانین سے واقیفیت ہر مرد و عورت کیلئے ضروری ہے. بی بی ایم پی کے انجینےئر شری لنگراج نے پاکی و صفائی کے تعلق سے کہا کہ اپنے ماحول کو کوڑا کرکٹ سے پاک و صاف رکھیں خصوصاََ پلاسٹک کے تھیلیوں اور برتن کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ صحت کیلئے نقصان دہ ہیں سوکھا اور گیلا کوڑا کرکٹ الگ کرکے ڈالیں اور انھوں نے 40 مائکران کے پلاسٹک تھلیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی.ڈاکٹر نذیر پاشاہ نے مختلف بیماریوں اور اُن کے علاج پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا جو علاج (Allopathy ) میں نہیں ہواُس کا علاج (Accupuncture ) میں موجود ہے اور حجامہ بھی اسی کا ایک حصہ ہے. اس سے خون میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوتی ہے بلکہ مذید خون پاک ہوجاتا ہے. خون کی گردش بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے حفاظت بھی ہوتی ہے. مذید مدرس کیمپ کی خصوصیات یہ رہیں کہ خواتین میں کھیل اور پکوان کے دو مقابلے بھی رکھے گئے تھے. کھیل مقابلے میں محترمہ بشیرہ بانو نے پہلا ، نور عائشہ نے دوسرا اور تیسرا نور فاطمہ نے انعام حاصل کیا . پکوان کے مقابلے میں فاطمہ ذکریٰ نے پہلا، نعیم تاج نے دوسرا اور شا ذیہ نے تیسرا انعام حاصل کیا، ترغیبی انعام ساجدہ کو ملا. بنگلور ساؤتھ ویلفیر ٹرسٹ کے نائب صدر الحاج عبد ا لرحمن نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس چھ روزہ مدرس کیمپ کے دوران خواتین کو فی کس 50 روپئے کے حساب سے 300 روپئے عطا کئے. اس اختتامی جلسہ کا آغاز معلمہ شمیم تاج کی تلاوت کلام اللہ سے ہوئی. معلمہ سا ئرہ بانو نے نعت ا نذرانہ پیش کیا. استقبالیہ کلمات میر معلمہ سیدہ امت ا لزبیرہ نے کہے. معلمہ عا ئشہ صدیقہ مدرس کیمپ کی نگراں کار نے مہمانوں اورخواتین شرکاء کا شکریہ ادا کیا.مدرس کیمپ کا اختتام محترمہ شگفتہ کی دُعا پر ہوا.اس کیمپ کی کامیابی میں ہلال اسکولس کے تمام اساتذہ و ذمہ داران کا بھر پور تعاون رہا.