کبھی دہلی کولندن بنانے کی بات نہیں کہی،کجریوال کی صفائی
03:47PM Mon 6 Mar, 2017
نئی دہلی(بھٹکلیس نیوز)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے اپنے دہلی کو لندن بنانے والے بیان پرصفائی دی ہے۔اروند کیجریوال نے اپنے آج کے بیان میں کہاہے کہ انہوں نے ایساکبھی نہیں کہاکہ دہلی کو لندن بنادیں گے۔ اصل میں انہوں نے کہاتھاکہ جیسی شہری سہولیات اور صفائی سے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہواجاتاہے، دہلی میں بھی ویسی ہی صفائی بحال کریں گے۔اتوارکے اپنے بیان پرصفائی دیتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ ایک سال میں دہلی کو ویسے ہی صاف کرکے دکھائے گا، جیسے لندن اوردوسری ویسٹرن کنٹری نظر آتی ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے دہلی کے کلچر کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہلی کا اپنا کلچر ہے، یہاں کی صفائی لندن جیسی ہوگی۔دہلی کو دہلی ہی بنے رہنے کی ضرورت ہے۔ لندن بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری حکومت صرف یہاں کی صفائی اور نظام کو صاف بنائے گی اور یہ صرف عام آدمی پارٹی کی حکومت ہی کرسکتی ہے۔