تنظیم انتظامیہ نے دکھائی منکال ویدیا کو ہری جھنڈی؛ سیاسی پینل کے فیصلہ کا انتظار

03:49PM Wed 18 Apr, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 18 اپریل، 18 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) آج عصر بعد مجلس اصلاح و تنظیم میں اسمبلی انتخابات کو لے کر منعقد انتظامیہ میٹنگ میں انتظامیہ نے کانگریس سے ٹکٹ پانے والے موجودہ رکن اسمبلی کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اس کا اعلان سیاسی پینل کے فیصلہ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اس فیصلہ کے بعد جب منکال باہر آئے تو ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد پہلے سے تنظیم کے باہر موجود تھی جنہوں نے منکال ویدیا کا پھولوں اور مسکراتے چہروں سے استقبال کیا۔ اس وقت منکال ویا بھی کافی خوش نظر آرہے تھے۔ تنظیم کے سیاسی پینل ممبران کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم کی انتظامیہ کا فیصلہ جسے سیاسی پینل کے ممبران کے مابین لایا جائے گا اور وہاں سے منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر ان کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا۔