غلام نبی آزاد نے کہا:’ملک عدم روادار نہیں بلکہ حکومت عدم روادارہے
02:41PM Wed 25 Nov, 2015
نئی دہلی،25نومبر(ایجنسی) مشہور فلم اداکار عامر خان کے بیان پر عدم رواداری کے سلسلے میں پیدا تنازع کے درمیان کانگریس نے آج کہا کہ نہ تو اپنا ملک عدم روادار ہے اور نہ ہی اکثریتی سماج عدم روادار ہے بلکہ حکومت ہی عدم روادار ہے کیوں کہ وہ اشتعال انگیز بیانات دینے والے وزیروں، ممبران پارلیمنٹ اورلیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے اور سب کچھ خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپنی پارٹی کے لائحہ عمل کا ذکر کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ مسٹر آزاد نے ملک میں گذشتہ کئی ماہ سے ادیبوں، فن کاروں اور سائنس دانوں کے ذریعہ عدم رواداری کا الزام لگائے جانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کوئی شخص بیادن دیتا تھا تو پارٹی یا حکومت اس کے خلاف کارروائی کرتی تھی لیکن آج ایسے لوگوں کو نہ تو پارٹی معطل کرتی ہے اور نہ ہی حکومت ایسے وزیروں کو ہٹاتی ہے۔