دنیا کے پہلےچلتے پھرتے  ریل اسپتال   کی بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر آمد؛ عوام  بیس دن تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں

04:38PM Mon 1 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز /  01 اگست،2016 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) دنیا کے پہلے چلتے پھرتے ریل  اسپتال  (لائف لائن ایکسپریس ) آج بھٹکل ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر پہنچ چکی ہے جس کا افتتاح ضلعی ڈپٹی کمشنر مسٹر ایس ایس نکول کے ہاتھوں ہوچکاہے۔ اس موقع پر  اس پراجیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر رجنیش نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ  دنیا کا پہلا چلتا پھرتا اسپتال ہے ، اس کو 16/جولائی،1991میں شروع کیا گیا۔ انہوں نے اس کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ کہ اگر مریض اسپتال تک نہیں پہنچ پاتا تو اسپتال کو اس  تک پہنچنا چاہئے۔موصوف نے مزید کہا کہ اس ریل گاڑی اسپتال کے ابھی تک173/پروجیکٹ ہوچکے ہیں اور بھٹکل میں یہ 174/واں پروجیکٹ ہے۔   مسٹر رجنیش نے اس اسپتال میں کئے جانے والے علاجوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کان اور آنکھ کے موتیابند کے آپریشن  کئے جاتے ہیں، ٹوٹے پھٹے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری ہوتی ہے،جلنے کے بعد بھی ہونے والے زخموں کی سرجری  کی جاتی ہے،پیدائش سے جن کو پولیو کا مرض ہے ان کی بھی سرجری  کی جاتی ہے علاوہ ازیں بہرہ پن  کی بھی سرجری اس  ریل اسپتال میں کی جائے گی ، دانتوں اورمرگی  کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ تمباکو اور دیگر صحت کو نقصان پہنچانے والی چیزوں کی بھی جانکاری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کو 02/اگست سے 21 اگست تک مختلف تاریخ میں رکھا گیا ہے جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ موتیا بند کا علاج  کی اسکریننگ 02/ اگست سے 04/اگست تک  چلے گی جب کہ 03/سے 09/اگست تک اس کی سرجری کی جائے گی۔ پولیو کا علاج  کے لئے 10/اگست سے 11/اگست تک اسکریننگ کی جائے گی جب کہ 11/سے 13/اگست تک اس کی سرجری کی جائے گی۔ کٹے پٹھے ہونٹ کے علاج کی اسکریننگ بھی 10 /اگست سے 11/اگست تک کی جائے گی جب کہ 11/سے 13/اگست تک اس کی سرجری کی جائے گی۔ دانتوں کے علاج کے لئے 08/سے 14/اگست تک اسکریننگ  کی جائے گی اس کے لئے کوئی سرجری وغیرہ کی سہولیت نہیں ہے۔ مرگی کے علاج کے لئے 19/اگست سے 21/اگست تک اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اس کے لئے بھی کوئی سرجری نہیں ہوگی۔ بہرا پن کے علاج کے لئے 14/اگست سے 16/اگست تک اس کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ 15/اگست سے 21/اگست تک اس کی سرجری کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ تمام علاج مفت ہیں اس کے لئے کسی بھی کارڈ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔