مہاراشٹر میں اتحاد پر اتفاق، ادھوو ٹھاکرے ہی ہوں گے مہاراشٹر کے اگلے وزیراعلیٰ
02:59PM Fri 22 Nov, 2019
مہاراشٹر میں حکومت سازی کے حوالہ سے جمعہ کے روز کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ صوبہ کے اگلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہی ہوں گے۔ اجلاس سے باہر آنے والے شرد پوار نے کہا کہ شیوسینا کے سربراہ ادھاو ٹھاکرے کو مہاراشٹرا کا اگلا وزیر اعلی بنانے پر بحث ہوئی ہے اور اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ کل تینوں جماعتیں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہنوز جاری ہے اور کل یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ گورنر سے کب ملاقات کرنی ہے۔