شیرور ٹول  گیٹ پر فیس وصولی کےخلاف زبردست احتجاج؛ مقامی عوام کو رعایت دینے کی بھی کی گئی مانگ

03:37PM Wed 30 Oct, 2019

بھٹکل: 30 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  اڈپی ضلع کے شیرور میں موجود ٹول گیٹ پر شرو ع ہونے والی فیس کی مخالفت میں  ہائی وے ہوراٹا سمیتی کے زیر اہتمام ’ٹول چلو‘ کے نام سے  آج ایک زبردست احتجاج درج کیا گیا ۔ اس موقع پر سمیتی کے صدر ستیش شٹی نےمطالبہ کیا کہ ٹول پلازہ سے 10کلومیٹر دوری تک کے مقامی سواریوں کو ٹول فیس سے رعایت دی جائے ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹول فیس وصولی کو سرویس روڈ اور لنک روڈ کی تعمیر کے بعد ہی شروع کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ساستھان پلازہ پر مقامی سواریوں کو رعایت دی گئی ہے بالکل اسی طرز پر  شیرور ٹول پلازہ پر بھی  رعایت دینی چاہئے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بھٹکل سے شیرور کی دوری صرف سات کلو میٹر ہے اور مصیبت یہ ہے کہ سرویس روڈ بھی پوری طرح نہیں بنا ہے ایسے میں یہاں کے لوگ وہاں اور وہاں کے لوگ یہاں روزانہ کئی مرتبہ اپنی تجارت کے لیے آتے جاتے ہیں ۔اگر ان سے فیس وصولی  گئی تو ان کا بڑا نقصان ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا نے اس سلسلہ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے وہ بہت جلد ذمہ داران سے ملاقات کرکے ضروری کارروائی انجام دیں گے۔ احتجاج میں بھٹکل و اطراف کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔