کرناٹک راجیہ اتسوا پروگرام کی تیاری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے بلائی پیشگی میٹنگ
03:18PM Fri 18 Oct, 2019
بھٹکل: 18 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یکم نومبر کو ریاست میں دھوم دھام سے منائے جانے والے کرناٹک راجیہ اتسوا پروگرام کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پیشگی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں اے سی نے تمام افسران کو پروگرام کی کامیابی کے لیے کام کرنے کی درخواست کی گئی اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تعلقہ اسٹیڈیم میں اس تعلق سے پروگرام منعقد ہوگا۔
اس نشست میں وی پی کوٹرولی سمیت مختلف محکمہ کے افسران موجود تھے۔