ضلع میں خوشحالی اور ترقی کاہونا سہی سوچ کی پہچان ۔کلکٹرشفقت کمال 

03:34PM Sat 18 Feb, 2017

سہارنپور ۔(بھٹکلیس نیوز) ضلع میں جب سے اصول کے پابند فرض شناس سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال کلکٹر کی حیثیت سے اپنی تعیناتی پر یہاں پہنچے ہیں تبھی سے ضلع کے رکے اور بند پڑے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے اور کرانیکا عمل تیزی کے ساتھ شروع ہوگیاہے ۔ ملنسار اور سنجیدہ حکمت عملی کی پہچان بنے سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے اپنی ہمت اور صلاحیت پر اس اہم اور حساس ضلع کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر جس انداز میں سب سے زیادہ پولنگ اور وہ بھی پر امن ڈھنگ سے منعقد کرایا اسکا ہر جانب چرچہ ہے شہری عوام امسال پر امن طور سے نپٹائے جانے والے پولنگ کو انتظامیہ کا سب سے بہتر عملی کارنامہ قرار دے رہے ہیں! شفقت کمال نے بغیر کسی سختی اور تنقید کے سبھی افسران کو عوامی خدمات کا جو سبق دیاوہ بھی اچھائی کی پہچان ہے ہمیشہ ہندو مسلم یکجہتی اور قومی ترقی کی بابت بات چیت کرتے ہوئے کلکٹر شفقت کمال نے پنی مشکلات انکے سامنے رکھنے اور موقع پر ہی انکا تصفیہ کرانے کی عوام سے بار بار اپیل کی ۔گزشتہ روز ہم سے خاص بات چیت کرتے ہوئے شفقت کمال نے کہاکہ ضلع کے چناؤی کام کو مستعدی اور ایمانداری کے ساتھ اختتام کو پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی، بہتری، آپسی بھائی چارہ ، تعلیمی سدھار اور علاقائی صفائی مشن کی کامیابی کیلئے آپسی اتفاق اور بے لوث خدمت خلق کا جذبہ ہم سبھی کے بیچ قائم رہنا بیحد اہمیت رکھتاہے۔ قابل کلکٹر ایم شفقت کمال نے کہاکہ الیکشن کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد بھارت سرکار، یوپی سرکار اور ڈبلو ایس ایس سی سی کے باہمی تعاون سے جاری صفائی مشن پر ابھی بہت کام ہونا باقی ہے اور اس مشن پر ہم تبھی فتح حاصل کر سکتے ہیں کہ جب ہم صفائی کیلئے اپنے کو اپڈیٹ رکھیں اور آپسی تالمیل بنائے رکھیں گھروں اور اپنے اپنے نزدیک کے علاقوں کو گندگی اور غلاظت سے بچائیں تاکہ ہمارے آس پاسکا ماحول صاف ستھرا رہے اور گندگی سے پھیل نے والی بیماریوں سے بھی عوام خد کو محفوظ رکھ سکیں؟ کلکٹر ایم شفقت کمال نے کہاکہ بھارت سرکار اوریوپی سرکار نے جہاں سرپر میلہ اٹھانیکی روایت کو ختم کیا اسی طرح سے اب ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نتدرست سماج کی تشکیل نو کیلئے صفائی مہم کی کامیابیکو زندگی کا حصہ بنائیں اور صفائی پر توجہ مرکوز کریں ندرست سماج کے لئے صفائی سب سے اہم جز ہے اگر ہم نے اس پر کام کیاتو ہمارے قصبہ، گاؤں، دیہات اور شہری علاقہ صاف ستھرے بنے رہیں گے اور ایک صحت مند سماج کی بنیاد مزیدمظبوط ہوسکے گی؟