حنیف آباد کی سڑکوں پر پھر نظر آیا کچرہ؛ پنچایت افسران جگہ کے لیے عوام کے تعاون کا کر رہے ہیں انتظار
12:53PM Mon 25 Feb, 2019
بھٹکل: 25 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہیبلے پنچایت حدود میں آنے والے علاقوں کے لیے گزشتہ دنوں کچرہ نکاسی کے لیے ایک گاڑی کا انتظام کیا گیا تھا جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ اب ان علاقوں کے عوام اور سڑکوں کو کچروں سے نجات ملے گی۔
لیکن یہ معاملہ سلجھنے کے بجائے اس وقت الجھ گیا جب پنچایت کی گاڑی نے علاقوں سے جمع کیا کچرہ محلہ کی ہی ایک خالی جگہ میں ڈال دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ناراض عوام اس جگہ کے پاس جمع ہوگئے اور پنچایت والوں پر دباؤ بناتے ہوئے فوری طور پر کچرے کو وہاں سے اٹھانے کی مانگ کی۔
یہ جگہ تو پنچایت کے ذمہ داران نے صاف کرادی لیکن اس دن کے بعد سے حنیف آباد کے علاقہ میں کچرے کی گاڑی کا آنا بند ہوگیا۔ جس کے بعد وہی بے ڈھنگی رفتار نے اپنی کارستانیاں دکھانی شروع کردی اور محلے والوں نے کچرا سڑک پر پھینکنا شروع کردیا۔
اس سلسلہ میں ہم نے پنچایت کے ذمہ داران سے بات کی اور مسئلہ کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کی۔
[caption id="attachment_189115" align="alignnone" width="1200"]
علامتی تصویر[/caption]
پنچایت کی پی ڈی او جینتی نائک اور پنچایت صدر این ڈی موگیر کا کہنا تھا کہ ہم نے جگہ ڈھونڈے بغیر گاڑی کا آغاز نہیں کیا تھا جیسا کہ عوام کہہ رہے ہیں، ساگر روڈ پر ایک شخص نے ہمیں اپنی نجی جگہ دی تھی لیکن وہ جگہ بھی رہائشی علاقے میں ہونے کے سبب وہاں ہماری گاڑی کا روزانہ جانا صحیح نہیں تھا جس کے سبب ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ محلہ میں ہی ایک خالی جگہ پر کچرہ جمع کیا جائے گا اور تین چار دن میں ایک بار اس کو وہاں سے اٹھا کر ساگر روڈ کی جگہ پر پھینک دیا جائے گا۔ لیکن عوام کا تعاون نہ ملنے کے سبب ہم ایسا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے مجبوراً ہمیں گاڑی بند کرنی پڑی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح کا معاملہ جامعہ آباد والوں کو بھی پیش آیا تھا لیکن انہوں نے ہم سے تعاون کرتے ہوئے ایک جگہ کچرا جمع کرنے کی اجازت دی جس کے بعد سے ہم باقاعدہ طور پر وہاں تین چار دن میں ایک بار کچرا صاف کرتے ہیں جس سے عوام کو کافی اطمینان ہے اور محلہ بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔
[caption id="attachment_189116" align="alignnone" width="1200"]
علامتی تصویر[/caption]
حنیف آباد کے عوام کا کہنا ہے کہ محلہ کا کچرا اٹھا کر محلے میں ہی پھینکنے سے گندگی دور ہونے کے بجائے اور زیادہ ہورہی تھی۔ اس کے علاوہ یہاں کتوں کی بھیڑ جمع ہونے سے لوگوں کا آنا جانا مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں یہ اقدام کرنا پڑا اور پنچایت والوں کو یہاں سے کچرا اٹھانے کی مانگ کرنی پڑی۔
پنچایت ممبر سید علی صاحب کا کہنا ہے کہ اب یہ مسئلہ مجلس اصلاح و تنظیم کے علم میں لایا گیا ہے اور بہت جلد اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حنیف آباد کے عوام بھی جامعہ آباد کے عوام کی طرح پنچایت والوں سے تعاون کرتے ہوئے انہیں ایک عارضی طور پر کچرہ نکاسی کی جگہ دیں گے یا پھر یہ کچرا حنیف آباد کی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل کر یونہی بدنما بناتا رہے گا۔
(رپورٹ: رضوان گنگاولی)