وارانسی میں وزیر اعظم مودی کا روڈ شو شروع، امڈا عوامی ہجوم

12:40PM Thu 25 Apr, 2019

وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کا یہ روڈ شو بی ایچ یو گیٹ سے شروع ہوا۔ کل وزیر اعظم مودی وارانسی پارلیمانی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اس روڈ شو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی قدآور لیڈران شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا روڈ شو جاری ہے۔ کاشی کی سڑکوں پر اس وقت عوامی ہجوم امڈ پڑا ہے۔ پی ایم مودی ایک گاڑی پر سوار ہیں اور ان کے پیچھے ایک ٹرک چل رہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے کئی قدآور لیڈران سوار ہیں۔