وزیراعظم نےکہا 'وقت کا مطالبہ ہےکہ ہم سبھی ہندوستان کی ترقی اورہرایک ہندوستانی، خاص طورپرغریب، دلت اورحاشیے پررہے شخص کوبااختیاربنانے کےلئے مل کرکام کریں۔ ہم خود ساختہ گروپوں کوتقسیم کرنےاوربدامنی پیدا کرنےکی اجازت نہیں دے سکتے ہیں'۔ وزیراعظم نےکہا، 'اب وقت آگیا ہےکہ امن، اتحاد اوربھائی چارہ کوبرقراررکھا جائے۔ سب سےاپیل ہےکہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں اورجھوٹ سےدوررہیں'۔
شہریت قانون: وزیراعظم مودی نے کہا- جمہوریت میں تشدد کی جگہ نہیں، افواہوں سے بچیں لوگ
03:06PM Mon 16 Dec, 2019
نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے شہریت ترمیمی قانون پرپورے ملک میں ہورہے مظاہرہ اورتشدد کے درمیان ٹوئٹ کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نےٹوئٹ کیا ہے- 'شہریت ترمیمی قانون کا پُرتشدد مظاہرہ بدقسمتی اورمایوس کن ہے۔ بحث، چرچا اورنااتفاقی جمہوریت کا ضروری حصہ ہے، لیکن کبھی بھی عوامی جائیداد کونقصان پہنچانا اورمعمولات زندگی کےامن کوختم کرنا ہمارے اقدارکا حصہ نہیں رہا ہے'۔ انہوں نےکہا 'شہریت ترمیمی بل 2019 ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کےذریعہ بھاری اکثریت کےساتھ منظورکیا گیا تھا۔ بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں اوراراکین پارلیمنٹ نےاس کے منظورہونےکی حمایت کی۔ یہ قانون ہندوستان کی صدیوں قدیم ثقافت کی قبولیت، ہم آہنگی، ہمدردی اوربھائی چارے کو ظاہرکرتا ہے۔
شہریت قانون کسی بھی مذہب کے ہندوستانی شہری کومتاثرنہیں کرتا
وزیراعظم نریندرمودی نےلکھا- 'میں اپنے ساتھی ہندوستانیوں کویقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کسی بھی مذہب کے ہندوستانی شہری کومتاثرنہیں کرتا ہے۔ کسی ہندوستانی کواس قانون کے بارے میں فکرکرنےکی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ قانون صرف ان لوگوں کے لئے ہے، جنہوں نے سالوں سے استحصال کا سامنا کیا ہےاورہندوستان کےعلاوہ ان کے پاس جانےکےلئے کوئی دوسری جگہ نہیں ہے'۔