رکن اسمبلی نے کیا جالی پٹن پنچایت کے وارڈوں کا دورہ
03:51PM Sat 28 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 28 جنوری، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے خاکہ تشکیل دینے سے قبل بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے آج صبح جالی پٹن پنچایت کے 25/سے زائد وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئےترجیحاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس بیچ متعلقہ وارڈوں میں پنچایت ممبران اور عوام حاضر رہے جنہوں نے رکن اسمبلی کو وارڈوں کے مسائل اور ضروری اُمور کے تعلق سے جانکاری دی جسے رکن اسمبلی نے نوٹ کیا۔اس موقع پر پٹن پنچایت کے صدر عبدالرحیم شیخ، نائب صدر اور دیگر ممبران موجود تھے۔