مجلس اتحاد المسلمین کی سرگرمیوں سے یوپی کی سیاست میں زلزلہ

03:21PM Fri 10 Feb, 2017

قوم کو دھوکہ دینے والے یہ جان لیں کہ قوم اب بیوقوف نہی۔الیاس تیاگی سہارنپور ۔(بھٹکلیس نیوز)سبھی سیاستی جماعتوں کے امیدواروں کی نیند اڑادینے والی سیاسی تنظیم آل انڈیامجلس اتحا دالمسلمین کے چھہ سے زائد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی مفاد پرستی پر جوٹ کرتے ہوئے سیاست کا اکھاڑہ بنے اتر پردیش کی سیاست میں زلزلہ پیدا کردیاہے سہارنپور، مراد آباد اور امروہہ کے علاوہ دیگر سیٹوں سے ملے رحجانات سے واضع ہوچکاہے کہ مسلم ووٹ پر مغربی یوپی میں مجلس اتحادالمسلمین نے زبر دست جادو چلادیاہے صر ف سہارنپور، امروہہ اور مرادآباد کی اسمبلی سیٹوں پر مجلس کی جانب سے ایک ایک دن میں چالیس چالیس ریلیاں کیجارہی ہیں اقور ان ریلیوں میں بھاری بھیڑ کا جمع ہونا مجلس کی مقبو لیت کی ضمانت ہے سہارنپور شہری سیٹ سے امیدوار طلعت خان ابھی تک مسلم علاقوں میں تین درجن سے زائد پبلک میٹنگ کئے جانیکے بعد بھی ہندو اور مسلم علاقوں میں اپنی خاندانی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئیہر دن اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ لگاتار عوام سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔ مجلس کے فعال لیڈر اور اسد الدین اویسی کے زبردست حامی مقامی سیاسی شخصیت الیاس تیاگی نے مجلس کے جلسوں میں اپنی تقاریر کا اہم ذمہ سمبھالتے ہوئے مجلس کے جلسوں میں اب قوم کو بیدار کرنا شروع کردیاہے پل کمبوہان، مردان علی روڈ اور آتش بازان علاقوں کے اپنی مجلس کے بڑے جلسوں میں الیاس تیاگی نے کہاہیکہ مسلم علاقوں میں ہماری پارٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے قابل غور ہے کہ صرف اور صرف مسلم ووٹ پر آس لگائے بیٹھے دیگر پارٹیوں کے امید واروں کو پوری کمشنریکی سیٹوں پر بڑا خطرہ نظر آرہاہے ۔الیاس تیاگی نے کہاکہ ریاستی سطح پرمسلم قوم جہاں سکون ، عزت ، روزگار اور بہتر تعلیم کے فقدان کا شکار ہے وہیں ریاستی سطح پر ہمارا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوچکاہے زمین مافیاؤں اور لٹیروں کا دبدبہ قائم ہے، اقلیتوں کے ساتھ ہر سطح پر امتیاز بر تا جارہاہے غریب اورمزدور طبقہ ملک بھر میں روزی روٹی کیلئے اپنے آپ سے لڑ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ نوٹ بندی ملک کے عوام کیلئے بہتر قدم ہے اس سے بڑا مذاق ہوہی نہی سکتا، غریب کا درد غریبی سے گزرنے والا ہی جا نتاہے ہمارے وزیر اعظم مودی کو غریبوں کے دکھ درد سے کوئی سرکار نہی اسی طرح سے یوپی کے مسلم ، دلت اور پچھڑے بھی استحصال کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ پل کمبوہان، مردان علی روڈ اور آتش بازان علاقوں میں اپنے جلسوں میں عوام کے روبرو اپنے خیالا ت کا اظہار یہاں کرتے ہوئے مجلس اتحا دالمسلمین کے سینئر قائد الیاس تیاگی نے زور دیکر کہاکہ ابھی تک یوپی میں جتنی بھی سرکاریں بنی سبھی نے قوم کا استحصال ہی کیاہے ہمارے قائد اسد الدین اویسی بے لوث خد مت کیلئے حاضر ہیں اسلئے آپ ہمیں ووٹ دیں اور ہم آپکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت دیتے ہیں، وزیر اعظم گفتار کے غازی بنے ہیں ملک کا اقتصادی ڈھانچہ برباد ہوچکا ہے اسی طرح سے کانگریس اور سماجوادی کے قائدین بھی ہاتھہ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں جبکہ عوام کا حالت روز بروز بہت بری ہوتی جارہی ہے الیاس تیاگی نے بتایاکہ سہارنپور کا ووڈ کارونگ کاروبار بھی آجکل ٹھپ ہے مگر مرکز اور ریاستی سرکار تماشائی بنی ہے۔ دنیا کا سب سے اعلیٰ رتبہ والا ووڈ کارونگ کاروبار بھی تباہی کے دہانے پر کھڑاہوہے اسی وجہ سے یہاں کمشنری کے بیشتر حلقوں میں بیروزگاری بیتحاشہ بڑھی ہے۔ جلسوں میں مجلس اتحا دالمسلمین کی امیدوار طلعت خان نے بیباک انداز میں کہاکہ اویسی گھرانہ کی سرپرستی والی ہماری مجلس اتحا دالمسلمین ایک سیکولر جماعت ہے اور ہمیشہ سبھی مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے والی بڑی سیاسی پلیٹ فارم کی ضامن ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی سوچ بھی بڑے گھرانوں اور مفاد پرستی پر مبنی ہے۔ آپکو بتادیں کہ ا سد الدین اویسی جماعت سے شہری سیٹ کی اہم شخصیت کی حامل امیدوار طلعت خان روایتی شان و شوکت والے محمود علیخان کے رئیس اور با اثر کنبہ سے وابسطہ ہیں آپ خان بہادر محمود علیخان کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہوشیار سیاسی شخصیت کی علمبردار بھی ہیں۔ خان بہادر محمود علیخان کی بیٹی اور مجلس اتحا دالمسلمین کی شہری سیٹ سے امیدوار طلعت خان نے واضع کیاکہ کانگریس کا نعرہ یوپی بے حال اور برے گزرے ۲۷ سال اب کہاں گم ہو گیاہے طلعت نے کہاکہ کانگریس یہاں یوپی میں کیسے سائیکل پر سوار ہوگئی ہے کیا کانگریس کی اپنی حیثیت کمہوگئی ہے یا وہ خوف زدہ ہے۔ مجلس اتحا دالمسلمین کی شہری سیٹ سے امیدوار طلعت خان نے صاف کہاکہ کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا بندھن اب کسی کا بھلا نہی چاہتا کانگریس اورسماجوادی سرکار نے بھی ہمیشہ سے مظلوم مسلم اقوام کا ووٹ لیکر اسکو ٹھگاہے اگر ایسانہی ہے تو پھر حسب وعدہ سماجوادی سرکار نے مسلم قوم کو یوپی میں۱۸ فیصد ریزرویشن کیوں نہی دیا اور آج کس کام کے عوض یہ پھر آپ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں؟ خان بہادر محمود علیخان کی بیٹی اور مجلس اتحا دالمسلمین کی شہری سیٹ سے امیدوار طلعت خان کہتی ہیں کہ مجلس اتحاد المسلمین کا مستقبل روشن ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت ہی نہی، آگے بولتے ہوئے تیز ترار امیدوار طلعت نے کہاکہ نوٹ بندی ملک کی عوام کی پستی اور بربادی کا سبب بنی ہے ملک آگے جانیکی بجائے نیچے کی جانب آرہاہے۔ کمشنری کی قابل ترین قائد اورمقامی شہری سیٹ سے واحد مسلم خواتین امید وار طلعت خان کی تلخ مگر سہی باتوں نے عوام کے دلوں کو چھولیاہے نتیجہ کے طور پر آپکے جلسوں میں اندنوں بھاری بھیڑ آپکو سننے کیلئے آنے لگی ہے آپنے عوام کو جماعت کی تعریف کرنیکو مجبور کر دیا ہے کل ملاکر اس اہم چناؤ میں مجلس اتحا دالمسلمین کی موجودگی ثابت کر دینا بہن طلعت خان کی کاوشوں اور صف ستھرے کنبہ کی جدی حیثیت اور مقبولیت کاہی نتیجہ ہے۔