ویسٹرن رینج آئی جی پی کا بھٹکل کے تاریخی مقامات کا دورہ
04:45PM Sat 15 Dec, 2018
بھٹکل: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویسٹر ن رینج کے آئی جی پی مسٹر ارون چکرورتی نے آج بھٹکل پہنچ کر یہاں کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
آئی جی پی اپنے اس مختصر دورے میں موہنی بستی، ہاڈولی مندر، برنی ہاؤس، جامع مسجد اور دیگر مقامات پر گئے اور وہاں کی معلومات حاصل کی۔
انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اس سے قبل یہاں کے تاریخی مقامات کے تعلق سے بہت پڑھ چکے ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ ان مقامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں جس کے لیے وہ آج یہاں ہیں۔
جامع مسجد میں ان کی آمد پر جماعت المسلمین کے صدر جناب ایس پی شفیع، جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، سکریٹری اول جناب ایس ایم عبدالعظیم، نائب قاضی مولانا عبدالرب ندوی، نائب صدر دوم جناب ایس جے سید ہاشم، سابق صدر جناب جان عبدالرحمن محتشم ودیگر کافی لوگ موجود تھے۔