مون اسٹار کی جانب سے سیرت النبی کا اجلاس؛  نعتیہ  اور کوئز مقابلہ کا انعقاد

04:27PM Sat 16 Nov, 2019

بھٹکل: 16 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مون اسٹار  کی نوجوان اتحاد کمیٹی کی جانب سے جمعرات کی شب مون اسٹار میدان میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسکول و کالج کے طلبہ کے لیے کوئز اور اسپورٹس سینٹر کے لیے نعتیہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے بچوں کی تربیت کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   اپنے بچوں کو موبائل سے دور رکھیں کیوں کہ یہی فتنے کی جڑ ہےاسی سے بچے والدین کے نافرمان بنتے جاتے ہیں۔  مولانا محترم نے اس موقع پر اپنے بچوں کو صحیح تعلیم دلانے اور انہیں دین و شریعت سے جوڑ کر رکھنے کی تلقین کی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جناب مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈائس پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، نقشِ نوائط کے ایڈیٹر مولانا عبدالعلیم قاسمی، جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحمن محتشم ، صدر نوجوان اتحاد کمیٹی  جناب یوسف بیلی اور دیگر موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت مولوی ایفاد کوبٹے اور جناب جاوید نے کی جبکہ پروگرام کے کنوینر مولانا فواز منصوری ندوی نے اپنے ٹیم کے اراکین کے ساتھ پروگرام کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ نعتیہ مقابلہ میں اول دوم اور سوم آنے والوں کے نام کچھ یوں ہیں۔ پہلا مقام :  زفیف شنگیری دوسرا مقام :  دانش شینگیری تیسرا مقام :  طریف ابوحسینا ،  عمیر حافظ چوتھا مقام :  صفوان سدی احمدا ،  ناصر طاہر بابو کوئز مقابلہ میں انجمن پی یو کالج کے طالب علم انس ابن عبدالرحیم مصبا اور یاسین نے پہلا مقام حاصل کیا ۔