جامعہ اسلامیہ کے فارغ مولوی سنان دامودی کو مولانا عبدالباری ندویؒ تعلیمی ایوارڈ
12:41PM Thu 17 Aug, 2017
بھٹکلیس نیوز / 17 اگست، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) سال گزشتہ سے محسن قوم و سابق مہتمم جامعہ مرحوم مولانا عبدالباری ندویؒ کے نام سے شروع کیا گیا تعلیمی ایوارڈ بنام "حضرت مولانا عبدالباری ندویؒ تعلیمی ایوارڈ" اس سال عالمیت کے درجہ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم مولوی سنان ابن محمد سلیم دامودی کو دیا گیا۔ یہ ایوارڈ سند، ٹرافی اور طلائی تمغہ پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی عالیشان مسجد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں ناظم جامعہ ماسٹر شفیع صاحب شابندری پٹیل اور مہتمم جامعہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی اور رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جناب مولانا تنویر صاحب جوشیدی ندوی وغیرہ موجود رہے۔