کرناٹکا فلم اکاڈمی کی طرف سے ایوارڈس کا اعلان

03:21PM Tue 28 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )کرناٹکا فلم اکاڈمی کی جانب سے فلم ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت بہترین اداکار کے طور پر جے کے سرینواس مورتی اور اداکارہ کے طور پر ادوانی لکشمی دیوی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ ایوارڈ 50 ہزار روپے نقد اور سرٹی فکیٹ پر مبنی ہوگا۔ اکاڈمی کے چیرمین ایس وی راجیندرا سنگھ بابو کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ایوارڈ کیلئے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ جس کے تحت کامیڈین کیلئے ایم ایس امیش ، ویلن کیلئے ایس ڈوڈنا ، ڈائرکشن کیلئے اے وی راجو ، پروڈکشن کیلئے سی جئے رام ، ڈسٹریبوٹر شپ کیلئے کمار شٹر ، پال ایس چندانی ، موسیقی کیلئے بی کے سمترا ، ادب کیلئے بی ایل رینو، کیمرہ کیلئے ایس وی سریکانت، معاون اداکار کیلئے بی وی رادھا، ٹیکنالوجی کیلئے دیوی، مزدور شعبے کیلئے ایم ایل رامنا اور علاقائی فلم کیلئے رام شٹی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ ایوارڈس 3؍ مارچ کو منعقد ہونے والے پروگرام میں پیش کئے جائیں گے۔جس میں وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا اور سابق وزیر امبریش ایوارڈس تقسیم کریں گے، جبکہ پروگرام کا افتتاح وزیر برائے کنڑا وکلچر اوما شری کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر جیا مالا ، ڈاکٹر بھارتی وشنووردھن ، وی روی چندرن اور محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشو کمار اور سارا گووند شرکت کریں گے۔ اکاڈمی کے چیرمین ایس وی راجیندرا سنگھ بابو صدارت کریں گے۔