بی ایم ٹی سی پاسوں کیلئے اسمارٹ کارڈ

01:18PM Tue 16 Oct, 2018

بنگلورو۔15 ؍ اکتوبر (سالارنیوز) طلباء اپنے اسکول کالج آئی وی آر اور www.mybmtc.com کے ذریعے بی ایم ٹی سی کے بس پاس حاصل کرسکتے ہیں۔ جن طلباء کو نہیں ملے وہ کیمپے گوڈا (میجسٹک) اور شانتی نگر بس اسٹیشنوں سے یہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ بی ایم ٹی سی نے آن لائن عرضی داخل کرنے کی ڈیڈلائن 31؍ اکتوبر مقرر کردی ہے۔ جن طلبہ نے اپنے پاس حاصل نہیں کئے وہ اپنی سہولت کے مطابق اندراج اور موبائل نمبر دے کر اپائنمنٹ کے لئے http://pass.bmtcits.com:8080پاس ٹراکنگ پر دیکھ سکتے ہیں۔