"اسلامی قانون فطرت کے عین مطابق ہے"؛ محترمہ امتہ الرزاق

12:51PM Sun 30 Apr, 2017

بھٹکل میں جماعت اسلامی کی جانب سے مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 30 اپریل، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) "اسلام قانون فطرت ہے اور اس کا کوئی بھی حکم انسانی طبیعت کے خلاف نہیں ہے کیوں کہ اس کا اتارنے والا وہی ہے جس نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو انسان کی فطرت کو جانتا ہے۔"ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی نائب صدر، رکن شوریٰ اور بنگلورو سے تشریف فرما محترمہ امتہ الرزاق نے کیا۔ ہ یہاں بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی ملک گیرمسلم پرسنل لاء بیداری مہم کے موقع پر رابطہ ہال میں منعقدہ خواتین پروگرام کی صدارت کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آگے کہا کہ ملک بھر میں پرسنل لاء پر جو تنقید کی جارہی ہے وہ ایک مخصوص ذہن والے افراد کی طرف سے ہے ورنہ اسلامی دستور عورت کو اس کا برابر حق دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہر موقع پرانصاف کرتا ہے۔ انہوں نے اس مہم کو خواتین میں مسلم پرسنل لاء کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کا ایک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس سلسلہ میں نہایت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور ہر ہر ریاست اور ضلع میں جاکر اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے مہم کا انعقاد ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اس اخباری کانفرنس سے قبل  بھٹکل کے رابطہ ہال میں بھی خواتین کے لئے ایک ورکشاپ ہوا جس میں 60سے زائد طالبات نے شرکت کی اور اسلامی قوانین پر اپنے مطمئن ہونے کا ثبوت پیش کیا۔ personal-law-womens-01 personal-law-womens-03